دنیا
Time 13 مارچ ، 2018

برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دفتر میں 'مشتبہ پیکٹ' موصول

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین—.فوٹو/ بشکریہ دی ہفنگٹن پوسٹ

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین کو ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہوا، تاہم پیکٹ وصول کرتے وقت وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب احتیاط کے پیش نظر پارلیمنٹ سے دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے  اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ نارمن شا بلڈنگز میں موصول ہونے والے مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا اور علاقے کو بند کر کے تلاشی لی گئی جبکہ احتیاط کے پیش نظر ایک مرد اور ایک خاتون کو سینٹرل لندن کے اسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق پیکٹ کی جانچ کے بعد اسے غیر مضر قرار دے دیا گیا۔

 برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین کے عملے کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ پیکٹ ان کے دفتر میں موصول ہوا، تاہم اُس وقت وہ موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ نارمن شا بلڈنگز، ہاؤس آف پارلیمنٹ اور پولیس ہیڈکوارٹرز کے درمیان واقع ہے، جہاں قانون سازوں کے دفاتر موجود ہیں۔


مزید خبریں :