Can't connect right now! retry

دنیا
13 مارچ ، 2018

غزہ: فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کے قریب بم دھماکا

غزہ: فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کے قافلے پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ غزہ کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ اس دوران وزیراعظم کا قافلہ غزہ میں داخل ہوا تو ایک چیک پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد وزیراعظم رمی حمداللہ کا قافلہ گزرنے کے بعد پھٹا جس میں کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ فلسطینی وزیراعظم دھماکے میں محفوظ رہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM