فواد خان کی آواز میں شاعری نے سننے والوں کو مسحور کردیا


سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں                             

تو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں                        

سنا ہے ربط ہے اس کو  خراب حالوں سے                            

سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں                             

مشہور شاعر احمد فراز کی یہ خوبصورت شاعری بے شمار لوگوں کی پسندیدہ ہے لیکن سپر اسٹار فواد خان کی آواز میں یہ اشعار سن کر مداح دیوانے ہوچکے ہیں۔

فواد خان چاہے گلوکاری کریں، اداکاری کریں یا ماڈلنگ، ان کا ہر انداز مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

اس مرتبہ فواد خان نے عبد اللہ حارث کی ’برائیڈل فیشن‘ فلم میں اپنی آواز میں احمد فراز کی شاعری کا جادو بڑے ہی عاشقانہ انداز میں بکھیرا اور فلم میں چار چاند لگا دیئے۔

یوں تو فواد خان، احمد فراز کی اس غزل کو پہلے بھی اپنی آواز دے چکے ہیں لیکن کسی فیشن فلم میں یہ انداز پہلی مرتبہ اپنایا گیا ہے۔

یہ فلم فواد خان کی اہلیہ صدف خان کی نئی برائیڈل کیلکشن ’ایس ایف خان‘کی تشہیری مہم کا ایک حصہ ہے۔

 اس کلیکشن میں موسم بہاراں اور موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے عروسی ملبوسات متعارف کیے جائیں گے۔

گزشتہ برس فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس 'علائینا' کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن 'سلک' کے لیے انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔


مزید خبریں :