دنیا
Time 15 مارچ ، 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیری کڈلو کو اقتصادی مشیر تعینات کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کڈلو کو نیا اقتصادی مشیر تعینات کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کڈلو میرے چیف اقتصادی مشیر ہوں گے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید لکھا کہ اب ہمارا ملک کم ٹیکسز، ناقابل پہنچ تبدیلیوں، شفاف تجارت اور تاریخ کی سب سے بڑی لیبر فورس کے ساتھ معاشی اور مالیاتی کامیابی کے کئی سال دیکھےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اپنے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ لیری کڈلو اس سے قبل سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی انتظامیہ میں بھی بجٹ بنانے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور اب غیر فعال بیئر اسرن بینک میں اکانومسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :