دنیا
Time 16 مارچ ، 2018

صدر ٹرمپ کی بہو نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی—۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

دوسری جانب ٹرمپ جونیئر بھی علیحدگی پر رضامند ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی۔

درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کے 5 بچے ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ جونیئر ٹرمپ ٹوئٹر

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونیئر نے کہا، '12سالہ شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے انداز میں جینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے'۔

ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی بہو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں نہ بچوں کی کسٹڈی اور نہ ہی مالی معاملات کے موضوعات کو اٹھایا ہے، اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ ونیسا اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان شاید کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ، ٹرمپ جونیئر اور ونیسا ٹرمپ—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں۔

ٹرمپ جونیئر، ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا کے بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :