ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش


پاکستانی فلم نگری بھی رفتہ رفتہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے گامزن ہے اور اب پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی نمائش کی جا رہی ہے۔

فلم ’چلے تھے ساتھ‘ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ہے جسے پہلی مرتبہ رومانیہ میں پاکستانی فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا اور اب اس کی نمائش ہانگ کانگ میں ہونے جا رہی ہے۔

فلم کی نمائش کا اہتمام ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے جو ہانگ کانگ کے آرٹ سینٹر میں آج 20 مارچ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک دکھائی جارہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر عمر عادل اور قونصل جنرل عبدالقادر میمن—.

فلم کے ڈائریکٹر عمر عادل اور قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے فلمی نمائش کا افتتاح کیا۔

جنرل عبدالقادر میمن کے مطابق ہانگ کانگ میں فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کی نمائش  پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی اور اس سے نئی آنے والی فلموں کے لئے کاروبار کے مواقع میسر ہونگے۔ 

ہانگ کانگ میں فلم بینوں کو وادی ہنزہ کے دلکش مناظر نے فلم دیکھنے کے لیے مجبور کردیا اور سب ہی پاکستان کی خوبصورت وادی دیکھنے کے لیے دوڑے چلے آئے۔

ہانگ کانگ کے فلم بینوں کو وادی ہنزہ کے مناظر نے متاثر کردیا—.

ہانگ کانگ کے فلم بینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کو بھی بین الاقوامی سطح پر اہمیت ملنی چاہیے۔ 

فلم کی نمائش کے دوران سب  کی ہی جانب سے فلم کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔  

یوں تو یہ فلم پاکستانی باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کرسکی لیکن اس میں فلمائے گئے پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے مناظر کو خوب پذیرائی ضرورر ملی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، کینٹ ایس لنگ اور فارس خالد شامل ہیں۔

مزید خبریں :