نئی دہلی میں ایمازون انڈیا فیشن ویک کی رعنائیاں جاری

بپاشا باسو ڈیزائنر کرشمہ دیپا سوندھی کی کلیکشن کی شو اسٹوپر کے طور پر جلوہ گر ہوئیں—. فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایمازون انڈیا فیشن ویک (اے آئی ایف ڈبلیو) کا 31 واں ایڈیشن جھل مل کرتے فیشن کے نت نئے انداز کے ساتھ جاری ہے۔

فیشن ویک کا انعقاد 14 مارچ سے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کیا گیا جو 18 مارچ تک جاری رہے گا۔

فیشن ویک میں 100 سے زائد ڈیزائنرز اپنی کلیکشن کی تشہیر کر رہے ہیں، جن میں بھارتی سمیت غیر ملکی ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔

فیشن شو میں موسمِ خزاں اور موسمِ سرما 2018 کی کلیکشن کی نمائش کی گئی جس میں عروسی ملبوسات سمیت مختلف اسٹائلز بھی دکھائی دیئے۔

ماڈلز نے اسٹریٹ فیشن، گولڈ ٹونز، بلونز سلیوز ڈیزائن، ونٹیج ٹچ، پیسٹل پیٹرن اور دیگر اسٹائلز کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

فیشن ملبوسات کی نمائش خوبرو ماڈلز سمیت مختلف اداکاروں نے کی، جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’سونو کی تیتو کی سوئیٹی‘ کے اداکار کرن آرین بھی شامل ہیں۔

فلم ’سونو کی تیتو کی سوئیٹی‘ کے اداکار کرن آرین نے ریمپ پر واک کی—.انسٹاگرام فوٹو

اداکارہ بپاشا باسو بھی ریمپ پر ڈیزائنر کرشمہ دیپا سوندھی کی کلیکشن کی شو اسٹوپر کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔

اداکارہ بپاشا باسو—.انسٹاگرام فوٹو

فیشن شو میں ڈیزائنر ایشا امین کی کلیکشن نے بھی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

انسٹاگرام فوٹو—.

ریمپ پر ڈیزائنر ٹام ٹیلر کے اسٹریٹ اسٹائل کو بھی کافی پزیرائی ملی۔

 
انسٹاگرام فوٹو—.

ڈیزائنر سونم دبل کی ونٹیج ٹچ کلیکشن بھی کافی مشہور ہوئی۔

انسٹاگرام فوٹو—.

اس سب کے ساتھ مرد حضرات کے فیشن اور ملبوسات میں بھی خوب دلچسپی دیکھی گئی۔

انسٹاگرام فوٹو—.


مزید خبریں :