لیاری: قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا گینگ وار کے خلاف کریک ڈاؤن

فوٹو: فائل

کراچی: لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

گزشتہ روز لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کےعلاقے ذکری پاڑہ میں کارروائی کی جس میں گینگ وار کے غفار ذکری کے متعدد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

جب کہ ہاکس بے اور مبارک ولیج میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گینگ وار کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جب کہ غفار ذکری اور شیراز ذکری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بلوچستان بھی گئی ہیں۔

مزید خبریں :