پاکپتن: بچی کو زیادتی کے بعد قتل کے 2 مجرموں کو 3, 3 بار سزائے موت

پاکپتن: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو مجرموں کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان عرفان شاہ اور وریام کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم حیدری شاہ اور نسیم بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکپتن میں قبولہ تھانے کی حدود میں 5 سالہ بچی کو 12 اگست 2017 میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :