دنیا
Time 18 مارچ ، 2018

پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو: روس میں جاری صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ولادیمیر پیوٹن 74 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ولادیمیرپیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے اور وہ چوتھی مدت کے لیے روس کے صدر بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہا۔

صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے مقابلے پر 7 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

پندرہ سو سے زائد عالمی مبصرین اور ہزاروں مقامی مبصرین نے صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کے عمل کو بہت قریب سے دیکھا جبکہ حکومت کی جانب سے صدارتی انتخاب کو شفاف بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔