شاہ رخ خان نے بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کو 'آئی لو یو' کہہ دیا

بھارتی میڈیا فوٹو—.

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس کے سیٹ پر شاہ رخ اکثر مستی مزہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

شاہ رخ نے کیرئر کے آغاز میں فلم ’ڈر‘ کی جو بے حد مقبول ہوئی اس کے ساتھ ہی شاہ رخ کا لڑکھڑاتے ہوئے ’کرن‘ کہنا بھی کافی مقبول ہوا جسے مداح بھولائے نہیں بھولتے ہیں۔

ان کا یہی انداز ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے لیکن اس بار فلم ’ڈر‘ کی اداکارہ جوہی چاؤلہ کے لیے نہیں بلکہ اداکارہ کترینہ کیف کے لیے ہے۔

شاہ رخ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ فلم ڈر کے ایک منظر کی طرح کترینہ کیف کے پوسٹر کے سامنے اسی انداز میں کھڑے ہیں لیکن اس بار ہاتھ میں ایک عدد آئسکریم بھی ہے۔

شاہ رخ نے تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کترینہ کیف حقیقی زندگی میں آئسکریم نہیں کھاتیں اور وہ اپنا کام سخت محنت سے کرتی ہیں، یہ اُنہیں فلم ’زیرو‘ میں ’ڈر‘ کی یاد تازہ کرتی ہے۔











ساتھ ہی فلم ’ڈر‘ کا مقبول ڈائلاگ ’آئی لو یو ک ک ک کرن‘ کے بجائے ’آئی لو یو ک ک ک کترینہ‘ لکھا۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہیں اور آئسکریم سے انکار کر رہی ہیں۔

On the sets of #zero

A post shared by GOLD MINE FOR SRKIANS (@meri.jaan.shah.rukh.khan) on



















واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف سمیت انوشکا شرما بھی شامل ہیں، جبکہ مہمان اداکاراؤں کے طور پر کاجول، جوہی چاؤلا اور رانی مکھرجی کی شرکت متوقع ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے (چھوٹے قد کے شخص) کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم ’زیرو‘ رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

مزید خبریں :