عمران خان اپنے والد کے کردار و افکار پر نظر ڈال لیں آفاقہ ہو گا، ناصر شاہ

عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے والد کے کردار و افکار پر نظر ڈال لیں تو انہیں آفاقہ ہو گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر قانونی دولت ایمنیسٹی اسکیم میں صاف کرائی جبکہ عمران خان کے گھر کا چولہا اور بچے بھی خیبر پختونخوا سے کمائی گئی رقم پر پل رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شادی کی نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت تھی، عمران خان اپنے والد کے کردار و افکار پر ایک نظر ڈال لیں تو انہیں آفاقہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوا کے وزراء بھی عمران خان سےتھک چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے بیشتر اراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر بانی ایم کیو ایم کی روح ہے، چوروں اور جھوٹوں کا ورلڈ کپ منعقد ہو تو عمران خان اس کے فاتح ہوں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کے پی کے کی عوام مائنز کے غیر قانونی ٹھیکوں پر سوال کر رہے ہیں اور عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی خیبر پختونخوا میں جیلیں ٹوٹیں اور دہشت گرد رہا ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں عمران خان کی انتخابی مہم کی نگران کالعدم تحریک طالبان پاکستان تھی۔

مزید خبریں :