شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمے داری ہے۔

لاہور میں جسٹس ریٹائرڈ فضل کریم کی کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور عدالتی افسروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہری اپنے بنیادی حقوق سے آگاہ نہیں ہیں لیکن انتظامیہ کی ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار ہے اور اپنے آئینی دائرہ اختیار کے اندر رہ کر کام کرتی ہے لیکن عدلیہ بنیادی حقوق کا نفاذ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ عدلیہ مداخلت کرتی ہے۔

مزید خبریں :