کھیل
Time 19 مارچ ، 2018

کراچی کنگز کی ٹیم اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی

فوٹو: فائل

لاہور: کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

کراچی کنگز کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔

مزید خبریں :