زین ملک کی 'میڈ اِن پاکستان' شرٹ کے چرچے

 گلوکار زین ملک—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اکثر وبیشتر خبروں میں اِن رہتے ہیں اور اب ان کی 'میڈ اِن پاکستان' شرٹ کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

مشہور بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی، جس میں ان کی شرٹ پر 'میڈ اِن پاکستان' کا ٹیگ لگا ہوا نظر آ رہا تھا اور ساتھ ہی ان کی گردن پر بنا ہوا نیا ٹیٹو بھی کافی نمایاں ہے۔

یا یوں کہا جائے کہ دکھانا تو وہ اپنا ٹیٹو چاہتے تھے، لیکن لوگوں کی نظریں 'میڈ اِن پاکستان' کے ٹیگ پر پڑ گئیں اور ہر طرف اُس کے چرچے شروع ہوگئے۔

A post shared by Zayn Malik (@zayn) on


واضح رہے کہ زین ملک کے والد پاکستانی اور والدہ آئرلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

حال ہی میں زین ملک نے اپنی گرل فرینڈ جی جی حدید سے بھی قطع تعلق کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :