معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے : مشیر خزانہ

امن و امان کی صورتحال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے: مفتاح اسماعیل_ فوٹو/ فائل

کراچی: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ حکومت جی ڈی پی کی شرح آٹھ سے دس فی صد تک لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔

کراچی میں ورلڈ اسلامک فنانس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت  نے صنعتوں اور چھوٹے کاروبارکے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کوفروغ دیاجارہا ہے اور مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لارہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے اور شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ حکومت جی ڈی پی کی شرح آٹھ سے دس فی صد تک لے جانے کے لیے کوشاں ہے، ٹیکسوں کی شرح کم کرکے دائرہ کارکووسیع کیا گیا ہے، ٹیکس نظام کوعوام دوست بنایا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی، ملک کی بہترصورت حال کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ صنعتوں کومکمل طور پر گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، موجودہ دور میں 10 سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی۔

ان کا کہا تھا کہ امن امان کی صورت حال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں امن امان بحال ہوچکا  اور امن کی وجہ سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :