جو کرنا ہے کروں گا کسی کی پرواہ نہیں: چیئرمین نیب


لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کا  ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا اور جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔

لاہور کے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں چاہیے تمام ترجدوجہد پاکستان کیلئےکریں، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے، میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن دیمک سے آگے نکل چکی، کسی خوف، ڈر، سرزنش اور تنبیہہ کی پرواہ نہیں، جو مجھ کرنا ہے کروں گا، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے،  نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہا ہےاور کرتا رہے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جوایمانداری سےکام کرتاہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔

مزید خبریں :