سندھ میں بھی پنجاب کے طرز کی فوڈ اتھارٹی قائم، نوٹی فکیشن جاری

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں فوڈ اتھارٹی قائم کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں متعدد ہوٹلوں کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ناقص میٹریل پر جرمانے کیے گئے۔

پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد سندھ کے عوام کی جانب سے بھی فوڈ سیفٹی کے لیے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

جیونیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق 19 گریڈ کے افسرامجد لغاری کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے اور اتھارٹی رواں ماہ سے ہی کام شروع کرے گی۔

مزید خبریں :