سلمان احمد پی ٹی آئی چیئرمین سے ناراض، مزید حمایت سے انکار

 گٹارسٹ سلمان احمد—۔فائل فوٹو

معروف میوزیکل بینڈ 'جنون' سے شہرت حاصل کرنے والے گٹارسٹ سلمان احمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مزید حمایت سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا، 'میں نے 35 سال تک چیئرمین عمران خان کی حمایت اور ان کا دفاع کیا، لیکن اب میں مزید یہ نہیں کرسکتا، مجھے خدشہ ہے کہ انہیں رینگنے والے جانوروں نے گھیر رکھا ہے'۔





سلمان احمد نے یہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ٹی وی میزبان اور سابق ایم کیو ایم رکن عامر لیاقت نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں برملا ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پی ٹی آئی چیئرمین کو خبردار کرنا ان کا جمہوری حق ہے'۔

گٹارسٹ سلمان احمد اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو

سلمان احمد کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر حامی بھی عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی وی اداکار عابد علی نے بھی عامر لیاقت کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔



مزید خبریں :