ننھا تیمور موسم گرما انجوائے کرنے میں مصروف

تیمور علی خان اپنے والد سیف علی خان کی گود میں سوار ہیں—۔ فوٹو/بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ و ادکارہ کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان موسم گرما انجوائے کرتے ہوئے ایک بار پھر 'پاپارازیوں' کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

حال ہی میں سیف علی خان ،کرینہ کپور اور ننھے تیمور سمیت اداکارہ سوہا علی خان اور کنال کیمو نے اپنی صاحبزادی عنایا کے ساتھ ادکارہ امرتا اڑورا کے گھر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے گھر کے باہر پاپارازی (فوٹوگرافرز) کی بڑی تعداد موجود تھی جو اسٹارز کی ایک جھلک کیمرے میں قید کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔

ایسے میں چھوٹے نواب تیمور علی خان نئے انداز میں بغیر شرٹ کے دیکھے گئے، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

انسٹاگرام فوٹو—.

کرینہ کپور نے بھی تیمور علی خان کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور علی خان اپنے والد سیف علی خان کی گود میں ہیں اور بائیں جانب ان کی والدہ کرینہ کپور کھڑی ہیں۔

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on


کچھ مداحوں نے تو تیمور کو 'چھوٹا دبنگ' کا خطاب بھی دے ڈالا۔

سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی ہر اسٹائل کی تصویر فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے اور وہ ابھی سے حقیقتاً ننھے اسٹار بن چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :