چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار—۔فائل فوٹو 

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے یہ ازخود نوٹس سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر پر لیا، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں—۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار متعدد اہم اور سماجی مسائل پر ازخود نوٹس لے چکے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس ثاقب نثار مختلف تقریبات اور فورمز میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :