78ویں یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری


پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر  نیا نغمہ جاری کردیا۔

’امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان‘ کے عنوان سے اس نغمے کا مقصد تحریک پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔

اس نغمے میں بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔

یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے، جس کا مقصد چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایک دوسرے سے اتحاد کی عکاسی ہے۔

اس ملی نغمہ کو پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ گایا ہے۔ 

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔   











ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں مختلف میڈیا چینلز کے نیوز اینکرز ملک کے امن و استحکام کے لیے شانہ بشانہ کام کرنے کا پیغام دیتے نظر آئے۔


مزید خبریں :