پھول اور چاکلیٹ — لاہور کی ٹریفک وارڈنز پی ایس ایل کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کا میلہ اب پاکستان منتقل ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروش اور جذبہ بھی قابل دید ہے۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ تو بے تاب ہیں ہی، لیکن لاہور شہر کی انتظامیہ بھی اس ایونٹ کو محفوظ اور یادگار بنانے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے، جہاں ایونٹ کے ایلیمنیٹر میچز کھیلے جائیں گے۔

جیو نیوز اسکرین گریب—۔

اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات تو کیے ہی گئے ہیں لیکن لاہور کی انتظامیہ شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کی مہم میں بھی مصروف ہے اور خواتین ٹریفک وارڈنز راہگیروں اور مسافروں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرکے انہیں سرپرائز دے رہی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایک ٹریفک وارڈن نے بتایا، 'ہم لوگوں میں پھول اور چاکلیٹس بانٹ رہے ہیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں جوش و خروش اور میچ دیکھنے کا جذبہ پیدا ہو اور ایک مثبت امیج سامنے  آئے'۔

جیو نیوز اسکرین گریب—۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے گئے اور 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 مارچ کو 2 ایلیمنیٹر میچز کھیلے جائیں گے۔


مزید خبریں :