پی ایس ایل فائنل: وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے روز موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو مکمل سہولیات کے ساتھ فائنل میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ پی ایس ایل فائنل سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں پی ایس ایل فائنل کے دوران کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز زیر غور تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :