کھیل
Time 21 مارچ ، 2018

پشاور زلمی کے تمیم اقبال انجری کے باعث ایلیمنیٹر میچ سے باہر

لاہور: پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال انجری کے باعث کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میچ سے باہر ہوگئے۔

تمیم اقبال نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی سہہ فریقی سیریز کے بعد 19 مارچ کو ہی پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں وہ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

تمیم اقبال کو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے تکلیف کی شکایت ہے جس کے پیش نظر وہ طبی معائنے کے لئے بنکاک روانہ ہوگئے۔

البتہ پشاور زلمی اب چونکہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے لہٰذا تمیم اقبال 25 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے۔ 

مزید خبریں :