کھیل
Time 22 مارچ ، 2018

کراچی کنگز کی ہار پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے بابر ہو چکا ہے جہاں اتوار 25 مارچ کو اس کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ ہو گا۔

بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے جس پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک انٹرنیٹ صارف نے بالی وڈ فلم کے کسی منظر کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا ’دیکھو مت، سہا نہیں جائے گا‘۔

محمد عثمان نامی ایک یوزر نے لکھا کہ کراچی والے شاہد آفریدی کی بہترین بولنگ کی وجہ سے پلے آف میں پہنچے تھے، آفریدی کی عدم موجودگی میں کنگز کے بولرز اور فیلڈرز نے بہت مایوس کیا اور گزشتہ روز کے میچ سے کچھ نہیں سیکھا۔

ایک اور صارف نے بالی وڈ فلم کی ایک تصویر کے ساتھ رومن زبان میں لکھا ’ مارو مارو ہم کو، ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہیں جو آ رہا ہے بجا کر جا رہا ہے‘۔

فیس بک پر فہد اسلام نامی صارف نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا شاندار بیٹنگ کی پشاور کی طرف سے۔

فہد اسلام نامی صارف نے ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا ’ یا اللہ تیرا شکر ہے کہ ٹکٹ نہیں ملا اور پیسے بچ گئے۔

ایک صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ ’کاش میں پشاور زلمی میں ہی ہوتا‘۔

نور العین نامی ایک خاتون نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا ’مجھے کسی نے باہر سے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہو گیا ہے، آج ٹیسٹ میچ ہے‘۔


مزید خبریں :