فیروز خان کی شادی، حمیمہ ملک نے پرائیویسی کی درخواست کردی

حمیمہ ملک اور فیروز خان—۔فائل فوٹو

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی و اداکار فیروز خان رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔

حمیمہ ملک نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ مداحوں سے اپنے بھائی کی شادی کے لیے دعا کی درخواست بھی کردی۔

انہوں نے لکھا کہ فیروز خان کی شادی ایک مکمل طور پر فیملی ایونٹ ہوگی، جس میں وہ پرائیویسی کو ترجیح دینا چاہتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے گزارش کی کہ شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کیا جائے ۔

حمیمہ ملک نے مداحوں کی نیک تمناؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیروز خان کی نئی زندگی کی شروعات اور ان کی فیملی کے لیے دعا کریں۔

love you all

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on















واضح رہے کہ فیروز خان کی شادی 30 مارچ جبکہ ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو منعقد ہوگی، ان کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

مزید خبریں :