کھیل
Time 22 مارچ ، 2018

پاکستان نہ آنے والے غیرملکی کرکٹرز سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بعد شاہد آفریدی نے بھی کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ایسے غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ نہ کیا جائے جو پاکستان نہیں آتے۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں پی ایس ایل کے میچ سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے اور خوشی کی بات ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو ڈرافٹنگ کے دوران ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے جو پاکستان آنے سے انکار کرتے ہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، انہیں بھی پاکستان سپر لیگ میں آنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ہو رہی ہے ، ون ڈے کرکٹ بھی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :