کھیل
Time 22 مارچ ، 2018

پی ایس ایل فائنل: سیاستدانوں نے بھی میچ دیکھنے کیلیے ٹکٹ کٹا لیے

پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو سمیت کئی سیاستدانوں نے بھی ٹکٹ خرید لیے ہیں۔

کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل پہلے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کی ٹیم آج رات لاہور سے کراچی پہنچ جائے گی جبکہ اسلام آباد کے کھلاڑی 24 مارچ کو دبئی سے براہ راست کراچی پہنچیں گے۔

حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شہر میں جگہ جگہ کرکٹرز کی تصاویر اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے عام تماشائیوں سمیت فلمی و سماجی شخصیات اور سیاستدانوں نے بھی تیاریاں کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور سمیت سندھ کے متعدد سیاستدانوں نے بھی ٹکٹ لے لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو نے 12 ہزار روپے والے ٹکٹس لیے ہیں، جام خان شورو اور ناصر شاہ بھی میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

مزید خبریں :