کھیل
Time 22 مارچ ، 2018

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی سری لنکا کو 94 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار نے 38 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ثناء میر اور ندا ڈار کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ثناء میر نے 4 اور ندا ڈار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی شاندار کارکردگی پر قومی خواتین ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 69 رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں جویریہ خان نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی تھی۔

تیسرا ون ڈے میچ ہفتے کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :