لاہور: رسم حنا کی تقریب کے دوران جھگڑا، بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

فائل فوٹو—۔

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رسم حنا کی تقریب کے دوران جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھریوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں واقع ایک گھر میں رسم حنا کی تقریب جاری تھی جس کے دوران 2 بھائیوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بڑے بھائی امتیاز نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی شہباز کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی شہباز کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

دوسری جانب ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔

مزید خبریں :