2030ء تک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے: وزیر مملکت برائے صحت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہےکہ ٹی بی کی روک تھام کے لیے جنگ بنیادوں پرکام کررہے ہیں اور 2030ء تک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے۔

ٹی بی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام بہتر طورپر کام کررہا ہے اور اس مرض کی روک تھام کے لیے جنگ بنیادوں پرکام کررہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 2016ء میں ٹی بی کے 70 فیصد کیسوں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 90 فیصد کا کامیاب علاج کیا گیا۔

سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ ٹی بی پرقابو پانے کے لیے بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں اور 2030ء تک ٹی بی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے۔

مزید خبریں :