جدید ٹیکنالوجی سے مزین قدیم گھڑیاں، جاپانی آرٹسٹ کی شاہکار تخلیق

فوٹو/ بشکریہ FRISK_P ٹوئٹر اکاؤنٹ—۔

یوں تو آپ نے مختلف ڈیزائنرز کی تیار کی گئی جدید گھڑیاں دیکھی ہی ہوں گی لیکن جدید ٹیکنالوجی سے مزین قدیم گھڑیاں دیکھنے کا تجربہ آپ کو شاید ہی ہوا ہوگا۔

جاپان سے تعلق رکھنے والی فرسک پی (FRISK_P) نامی ڈیزائنر ایسی ہی انوکھی  اسٹیم پنک (steampunk) گھڑیاں بنانے میں مہارت رکھتی ہیں جو دیکھنے میں تو قدیم لگتی ہیں اور ہاتھ پر باندھنے میں بہت جگہ گھیرتی ہیں ، لیکن ان کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیم پنک، سائنس فکشن کی ایک شاخ ہے، جس میں 19 ویں صدی کی بھاپ سے چلنے والی بھاری بھرکم مشینوں سے متاثر ہوکر آرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے شاہکار تخلیق کیے جاتے ہیں۔

فرسک پی کے مطابق 'انہیں ان منفرد گھڑیوں کے بنانے کا خیال زمانہ قدیم میں چلنے والے بھاپ کے انجن دیکھ کر آیا، جب آلات بہت بڑے بڑے ہوتے تھے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ایسی گھڑیاں شاید ہی کہیں موجود ہیں'۔

فوٹو/ بشکریہ FRISK_P ٹوئٹر اکاؤنٹ—۔

آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق اِن منفرد گھڑیوں کو بنانے کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے اور سی اے ڈی (CAD) پر گھڑی کے تمام پرزے تیار کرکے انہیں فیوژن تھری سکسٹی پروگرام کے تحت ملایا جاتا ہے اور پھر گھڑی کو تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا جاتا ہے۔

فوٹو/ بشکریہ FRISK_P ٹوئٹر اکاؤنٹ—۔

یہ گھڑیاں دیکھنے میں تو انتہائی انوکھی ہیں ہی، لیکن یہ وقت بھی انتہائی دلچسپ انداز میں بتاتی ہیں۔

دوسری جانب گھڑیوں کے علاوہ فرسک پی اسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے میوزک کی بورڈ اور گن بھی بنا چکی ہیں۔



مزید خبریں :