دنیا
Time 09 اپریل ، 2018

ہم بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، فاروق عبداللہ۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر۔

اپنے والد شیخ عبداللہ کی 111 ویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول کو امن کی لائن تبدیل کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کا مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

انہوں نے نئی دلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کےغلام ہیں نہ ہی نوکر ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے دل و دماغ جیتے میں ناکام رہا ہے، اگر بھارت سونے کی سڑکیں بھی بنا دے تو کشمیریوں کے دل نہیں بدل سکتا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

مزید خبریں :