پاکستان
Time 10 اپریل ، 2018

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھادیا


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سےملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھادیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین میں باؤ فورم اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیتریز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

اعلامیے کےمطابق ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال تشویشناک ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کاحل چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سےملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نےسیز فائر کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ بات چیت ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریز نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی باؤ فورم اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔



مزید خبریں :