انسٹاگرام میں نئے ’فوکس‘ فیچر کا اضافہ

انسٹاگرام میں ’فوکس‘ فیچر کا اضافہ کردیا گیا—.فائل فوٹو

گزشتہ کافی عرصے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جو آئی فون کے فیچر 'پورٹریٹ' کی نقل ہوگا اور اب واقعی انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں ملتا جلتا ’فوکس‘ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

آئی فون صارفین کو پورٹریٹ فیچر کے ذریعے یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ تصویر میں جس کو واضح کرنا چاہیں، اس پر فوکس کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کو بلر یعنی دھندلا کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پریس بلاگ کے مطابق ایسی ہی سہولت اب انسٹاگرام صارفین کو فوکس فیچر سے بھی حاصل ہوگی، جس میں صارف سیلفی یا بیک کیمرے سے لی گئی تصویر میں یہ فیچر استعمال کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ فیچر ویڈیو بناتے ہوئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام بلاگ—.

اس فیچر کا آپشن سُپر زوم فیچر کے بعد شامل کیا گیا ہے، جس کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ صارف اپنی اسٹوری میں فلٹر اسٹیکر اور ٹیکسٹ بھی شامل کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اسٹوری میں مینشن اسٹیکر فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ صارفین اپنے دوستوں کو بھی اسٹوری سے آگاہ کرسکیں۔

اس کے لیے دی گئی مینشن اسٹیکر ٹرے میں سے انتخاب کرکے دوست کا نام لکھا جاسکتا ہے، جس میں مختلف ڈیزائن بھی موجود ہیں جبکہ زاویہ تبدیل کرنے (rotate) کی خصوصیت بھی شامل ہے۔

  
فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام بلاگ—.

یہ فیچر انسٹاگرام ورژن 36.0 میں متعارف کروایا گیا ہے، جسے آئی فون صارفین ایپل ایپ اسٹور جبکہ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں :