پاکستان
Time 11 اپریل ، 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر نے قرار داد پیش کی: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں گزشتہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کشمیریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق پامال کررہی ہے، یہ ایوان مقبوضہ کشمیر کے پر امن شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور عالمی برادری و انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صورتحال پر خاموشی توڑنے کا کہتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔


مزید خبریں :