جی میل کا نیا ری ڈیزائن ورژن آزمائشی مراحل میں

جی میل کا نیا ڈیزائن فی الوقت آزمائشی مراحل میں—.فائل فوٹو

گوگل کمپنی، جی میل ڈیزائن کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ صارفین کی آسانی میں اضافہ ہوسکے، خاص طور پر کاروباری صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ جی میل ویب کا نیا ڈیزائن ورژن اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

جی میل کے نئے ورژن میں نئی لُک کے ساتھ تین نئے فیچرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جن میں اسمارٹ ریپلائے، اسنوز ای میل اور آف لائن سپورٹ فیچر شامل ہوگا۔

اسمارٹ ریپلائے سے صارفین کو فوری جواب دینے کی سہولت حاصل ہوتی ہے، جو فی الوقت صرف اسمارٹ فون صارفین کے لیے میسر ہے تاہم جلد ہی یہ جی میل ویب کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اسنوزنگ الرٹ فیچر کی مدد سے غیر اہم ای میلز یا نا پسندیدہ پیغامات کو وقتی طور پر نظر انداز کیا جاسکے گا، اس کے ساتھ ساتھ ویب میں سلائیڈ بار کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ جی میل کے نئے ڈیزائن پر کام کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اسکرین شاٹ—۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں گوگل نے جی میل کیلنڈر بھی تبدیل کیا تھا۔

گوگل کیلنڈر کا نیا ڈیزائن گذشتہ گوگل کیلنڈر ڈیزائن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، تاہم اس میں چند فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :