کاروبار
Time 13 اپریل ، 2018

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمی

6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ذخائر 17 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے: اسٹیٹ بینک_ فوٹو/ فائل

کراچی: بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 15کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔