کاروبار
Time 17 اپریل ، 2018

جولائی تا مارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصد نمایاں کمی

کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کےباعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے: ایف بی آر ذرائع_ فوٹو/ فائل

کراچی: جولائی تامارچ بینکوں کےکارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ بینکوں سےکارپوریٹ ٹیکس میں 12 ارب کمی ہوئی، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کے باعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں کاسرمایہ کاری پر منافع کم ہونے سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کارپوریٹ ٹیکس پر 56 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں :