کاروبار
Time 18 اپریل ، 2018

سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کی فی تولہ قیمت میں مزید 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 51 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر ایک ہزار 349 ڈالر فی اونس پر آگیاہے۔

مزید خبریں :