مجوان فیشن شو میں دپیکا، رنبیر کی شاندار انٹری اور کیٹ واک

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون—۔فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اختلافات بھلا کر ممبئی میں منعقدہ مجوان فیشن شو میں انٹری دی اور ریمپ پر ایک ساتھ کیٹ واک کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔

رنبیر اور دپیکا نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رنبیر اور دپیکا کے تعلق کی خبریں گرم تھیں اور دونوں کا نام ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔


رواں برس مجوان فیشن شو کا نواں ایڈیشن تھا، جس کا انعقاد شبانہ اعظمیٰ کی این جی او مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے  زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔



اس سے قبل رنبیر اور دپیکا نے 2014 میں بھی سالانہ مجوان فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔


فنڈ ریزنگ مہم کی غرض سے منعقد کیے گئے اس سالانہ فیشن شو میں وحیدہ رحمٰن، آشا پرکاش، نندیتا داس، جاوید اختر، ہما قریشی، نصرت بھاروچا، یامی گوتم، مونہ روئے، کرتی کھرباندا اور دیگر نے شرکت کی اور شو میں چار چاند لگائے۔


مزید خبریں :