پاکستان
Time 20 اپریل ، 2018

ایم کیو ایم ایم پی اے کا پانی کی فراہمی تک احتجاجاً سندھ اسمبلی چھوڑنے سے انکار


ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سندھ اسمبلی کے اندر احتجاج کیا جس کے دوران ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رکھا ہے جس میں ایم کیو ایم کے منحرف اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

سیف الدین خالد نے کہا کہ میں اپنے کپڑے اور چنے بھی ساتھ لایا ہوں اور اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی احتجاج کروں گا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ایوان میں لائٹ، اے سی اور دروانے بند ہونے کے باعث سیف الدین کی طعبیت خراب ہو گئی جس پر انہوں نے پینے کے لیے پانی منگوا لیا۔

سیف الدین خالد نے کہا کہ غریب آدمی ہوں لیکن اس کے باوجود اپنی جیب میں 100 ٹینکر کے پیسے دے رہا ہوں، جب تک ٹینکر میرے حلقے میں نہیں پہنچ جاتے اس وقت تک میں یہیں رہوں گا۔

سیف الدین خالد نے پانی کے ٹینکرز کے لیے حکومتی بینچوں سے 25 ہزار روپے بھی جمع کر لیے۔

ایم پی اے ناہید بیگم نے کہا کہ سیف الدین خالد شوگر کے مریض ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہو گی۔

مزید خبریں :