کرن جوہر مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ڈائریکٹر

کرن جوہر بھی مادام تساؤ کی زینت بننے پر خوشی سے سرشار ہیں اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے — فوٹو: کرن جوہر ٹوئٹر اکاؤنٹ 

بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔

بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں کے مومی مجسمے مادام تساؤ میں رکھے ہوئے ہیں جس میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، سلمان خان سمیت کئی شامل ہیں۔

نوجوان اداکاروں میں ورون دھون واحد اداکار ہیں جن کا مجسمہ حال ہی میں مادام تساؤ کی زینت بنا ہے لیکن اب کرن جوہر بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہدایت کار بن چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کے بعد مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ہدایت کار بن گئے ہیں۔

ہدایت کار کا مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب کرن جوہر بھی مادام تساؤ کی زینت بننے پر خوشی سے سرشار ہیں اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :