پاکستان
Time 20 اپریل ، 2018

بدعنوانی پر سیاستدان کیخلاف کارروائی ہو تو یہ کردار کشی نہیں، چیئرمین نیب

نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں: جاوید اقبال_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کے لیےقابل عزت ہیں اور بدعنوانی کے ضمن میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی ہوتو یہ کردارکشی نہیں۔

جیونیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب افسران بدعنوانی کےخاتمےکو اپنی قومی ذمے داری سمجھتے ہیں اور کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور عوام سے ہے، نیب احتساب سب کے لیےکی پالیسی پر سختی سےعمل کررہا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کے لیےقابل عزت ہیں، کسی بھی سیاستدان کی کردارکشی کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا اور ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھاکہ نیب کی تمام کارروائیاں حقائق، شواہد، قانون کے مطابق ہیں، بدعنوانی کے ضمن میں کسی سیاستدان کےخلاف کارروائی ہوتو یہ کردارکشی نہیں، نیب کاہرقدم قانون کے مطابق ہے، جس کا ٹھوس جواز عدالت کےسامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال میرٹ اورشفافیت کےساتھ منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

مزید خبریں :