پاکستان
Time 21 اپریل ، 2018

وزیر پاور ڈویژن کا کے الیکٹرک کی ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط میں کے الیکٹرک کی واجب الادا ادائیگیوں کا کہا گیاہے: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک پر سندھ واٹر بورڈ کے 32 ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کو 32 ارب روپےکے بقایاجات کی ادائیگی میں مددکریں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ بقایاجات نہ ملنا کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کی گیس ادائیگیوں میں اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ادائیگی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

خط میں مزید کہا گیاہے کہ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کابجلی بحران، بے انتظامی اور سسٹم مکمل استعمال نہ کرنے کے سبب ہے۔

مزید خبریں :