کاروبار
Time 21 اپریل ، 2018

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا: فوٹو/ فائل

کراچی: جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.20 روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت 117.50روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :