پاکستان
Time 21 اپریل ، 2018

دنیا میں سب کو مطمئن نہیں کرسکتے، سعد رفیق

اقربا پروری اور لوٹ مار سے پاک کلچر چھوڑ کر جارہے ہيں، وفاقی وزیر ریلوے — فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے لیکن ہم دنیا میں سب کو مطمئن نہیں کر سکتے۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  کوئی جو مرضی کہتا رہے لیکن ہم ریلوے میں اقرباء پروری اور لوٹ مار سے پاک شفاف کلچر چھوڑ کر جارہے ہيں۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب کو مطمئن نہیں کرسکتے لیکن ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ صدقہ جاریہ چھوڑ کر جا رہے ہيں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزمائشیں اور مشکلات ہی سیاسی ورکر کا میڈل ہوتی ہیں لیکن اللہ کرے ہماری آنے والی نسلیں ایسے پاکستان میں سانس لیں جہاں رسہ کشی اور کھینچا تانی نہ ہو۔

مزید خبریں :