پاکستان
Time 22 اپریل ، 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گورنر ہاؤس میں صنعت کاروں اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے جب کہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کریں گے اور جرگے سے بھی خطاب کریں گے جب کہ وہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کراچی کے مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے اور  پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  'سی پیک' سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :