پاکستان
Time 22 اپریل ، 2018

چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور معطل، انکوائری کا آغاز

لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

 نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان پر مبینہ غفلت اور غیر مستعدی کا الزام ہے جس پر انہیں معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو اپنا مؤقف دینے کا موقع دیا جائے گا جب کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر اب تک محکمے کے 85 افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر 23 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا اور 32 کو چھوٹی سزائیں دی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 'احتساب سب کے لیے' میں خود احتسابی کا عمل بھی بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں :